30 جنوری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تاریخ میں ایک اہم دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 30 جنوری 1982ء کو دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس چھوڑا گیا۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ دنیا کے پہلے کمپیوٹر وائرس "Elk Cloner” کو ایک 15 پندرہ سالہ بچے "Richard Skrenta” نے اپنے دوستوں کو تنگ کرنے یا پھر مذاق کی خاطر تخلیق کیا تھا، جو آگے جا کر کمپیوٹر کی دنیا میں بڑی تباہی لایا۔

رچرڈ سکرینٹا کی فائل فوٹو

انگریزی ویب سائٹ "computerhope.com” کی تحقیق کے مطابق "Richard Skrenta” شمالی امریکہ کی ایک ریاست ’’پنسلوانیا‘‘ (Pennsylvania) میں سنہ 1967ء کو پیدا ہوا تھا۔ رچرڈ کمپیوٹر پروگرامر ہے۔ اس کا سب سے بڑا کارنامہ ایک سرچ انجن "blekko.com” ہے، جس کے حوالہ سے انہوں نے یکم نومبر 2010ء کو لانچنگ کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ یہ "google.com” سے بہتر سرچ سروس دے گا۔ آج گرچہ رچرڈ کا سرچ انجن "Google.com” کے مقابلے کا تو نہیں ہے، لیکن پھر بھی اسے ایک منفرد حیثیت حاصل ہے۔