انگریزی ادب میں 28 جنوری کو ایک بہت بڑے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے اچھی شہرت کی حامل انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 28 جنوری 1813ء کو انگریزی ادب کا شاہکار ناول "Pride and Prejudice” شائع ہوا جسے "Jane Austen” نے تخلیق کیا تھا۔
"bbc.com” نے اپنی ایک تحقیق "The 25 greatest British novels” میں "Pride and Prejudice” کو گیارہوں نمبر پر رکھا ہے۔
"independent.co.uk” کی ایک تحقیق کے مطابق اپنی اشاعت سے لے کر اب تک یعنی 200 سال میں اس ناول کی 2 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔