آج کے دن (17جنوری 1991ء) خلیج جنگ (Gulf war) شروع ہوئی تھی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق عراق نے چوں کہ کویت پر چڑھائی کی تھی، اس لیے امریکہ نے جواباً ’’آپریشن ڈیزرٹ سٹورم‘‘ کے نام سے 17 جنوری 1991ء کو کارروائی کا آغاز کیا۔
ویب سائٹ کی شائع کردہ اس تحقیق کے مطابق مذکورہ جنگ میں ایک لاکھ کے لگ بھگ عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔