آج کے دن یعنی 15جنوری (1759ء) کو مشہورِ زمانہ برطانوی عجائب گھر (برٹش میوزیم) کا افتتاح ہوا تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق برطانوی عجائب گھر (لندن) کا شمار دنیا کے چند اہم ترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے۔ یہ انسانی ثقافت اور تاریخ سے مزین ہے۔
تحقیق کے مطابق اس میں دیکھنے کے لیے 1 کروڑ 30 لاکھ اشیا رکھی گئی ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ تمام اشیاجو یہاں سلیقے سے سجائی گئی ہیں، انہیں تمام براعظموں سے چوری کرکے یہاں لایا اور سجایا گیا ہے۔