یکم جنوری (1971ء) امریکہ کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل دن ہے۔ اس روز امریکہ میں ٹیلی وِژن اور ریڈیو پر تمباکو نوشی کے حوالہ سے جاری تمام تر اشتہار بازی پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ دیگر پابندیاں "the Family Smoking Prevention” اور ” Tobacco Control Act” کے تحت مؤثر ہوئیں۔ یہی وہ عمل تھا جس نے آگے جا کر دوسرے ممالک کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کی کھلی اشتہار بازی پر پابندی لگانے کی سوچ پر مجبور کر دیا۔