آج کے دن کو تاریخ میں ڈھونڈنے سے پتا چلتا ہے کہ 26 دسمبر 2004ء کو بحر ہند میں ایک بڑے سونامی (سمندری زلزلہ) کے نتیجے میں 3 لاکھ افراد لقمۂ اجل بنے تھے۔
ہندوستانی کی ایک انگریزی ویب سائٹ "mapsofindia.com” کی تحقیق کے مطابق یہ سونامی ہندوستان، سری لنکا اور جنوبی مشرقی ایشیا میں آیا تھا۔
اسے اب تک مذکورہ علاقے کی سب سے بڑی قدرتی آفت مانا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس زلزلے کی شدت 9.0 تھی۔