وکی پیڈیا کے مطابق ریتھیک روشن (Hrithik Roshan) مشہور بھارتی اداکار 19 جنوری 1974ء کو بمبئی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
1980ء میں ’’چائلڈ آرٹسٹ‘‘ کے طور پر فلموں میں آئے۔ پھر سنہ 2000ء میں بطورِ ہیرو فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کو بڑی کامیابی ملی جس کی وجہ سے ان کو بہترین اداکار اور بہترین نیا اداکار کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ’’کوئی مل گیا‘‘ (2003ء)، ’’کرش‘‘ (2006ء) اور ’’دھوم 2‘‘ (2006ء) جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہوئے۔ ان فلموں کے لیے وہ چار مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ ’’جودھا اکبر‘‘ فلم میں اداکاری کے لیے ان کو روس میں اعزاز حاصل ہوا۔
بھارت میں ریتھیک روشن نے خود کو ایک اہم اداکار کے طور پر منوالیا ہے۔