معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ہیرو ہیتو (Hirohito) جاپانی شہنشاہ 7 جنوری 1989ء کو ٹوکیو، جاپان میں انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 29 اپریل 1901ء کو ٹوکیو میں پیدا ہوئے۔ جاپان کے ایک سو چوبیسویں شہنشاہ تھے جو دسمبر 1926ء سے انتقال تک جاپان کے حکمران رہے۔ ذاتی نام ’’ہیروہیتو‘‘ تھا اسی لیے اسے شہنشاہ ہیروہیتو بھی کہا جاتا ہے۔ جاپان میں فوت شدہ شہنشاہوں کو ان کے بعد از مرگ ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔