وکی پیڈیا کے مطابق مرزا ابنِ حنیف (Mirza Ibn e Haneef) ممتاز اُردو ادیب، ماہرِ آثارِ قدیمہ، محقق اور مورخ 30 دسمبر 1930 ء کو کلیانہ، ضلع حصار (برطانوی ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔
اصل نام مرزا ظریف بیگ تھا۔ اپنی کتب ’’مصر کا قدیم ادب‘‘، ’’سات دریاؤں کی سرزمین‘‘، ’’دنیا کا قدیم ترین ادب‘‘ اور ’’جنوبی پنجاب کے آثار ِ قدیمہ‘‘ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے 2005ء میں خدمات کے صلے میں ستارۂ امتیاز عطا کیا۔
29 جولائی 2004ء کو ملتان، پاکستان میں وفات پائی۔