وکی پیڈیا کے مطابق استاد چھوٹے غلام علی خان (Ustad Chote Ghulam Ali Khan) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور کلاسیکی گلوکار اور موسیقار 29 دسمبر 1986ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
1910ء کو ضلع قصور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلق قصور کے ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا۔ موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی جو ’’دھرپد اندازِ گائیکی‘‘ میں اختصاص رکھتے تھے۔ استاد چھوٹے غلام علی خان خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل سبھی یکساں مہارت سے گاتے تھے۔ایک عرصہ تک الحمرا آرٹس کونسل لاہور سے وابستہ رہے، جہاں موسیقی کی تربیت کے لیے ایک اکیڈمی بھی قائم کی۔ شاگردوں میں شاہدہ پروین، بدرالزماں اور قمر الزماں کے نام نمایاں ہیں۔حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1985ء کو صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔