وکی پیڈیا کے مطابق فضل احمد کریم فضلی (Fazl Ahmad kariim Fazli) شاعر، ناول نگار، فلم ساز اور سول سرونٹ 17 دسمبر 1981ء کو انتقال کرگئے۔
4 نومبر 1906ء کو اُتر پردیش، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔ اپنے ناول ’’خونِ جگر ہونے تک‘‘ کی وجہ سے اُردو ادب میں مشہور و معروف ہیں۔’’سحر ہونے تک‘‘ (ناول) کے علاوہ کلام کے دو مجموعے ’’نغمۂ زندگی‘‘ اور ’’چشمِ غزال‘‘ بھی ہیں۔ ’’چراغ جلتا رہا‘‘ نامی فلم بھی بنائی جس کا افتتاح محترمہ فاطمہ جناح نے کیا تھا۔ ’’اوکسفورڈ یونیورسٹی‘‘ سے ادب میں ڈی لٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔