وکی پیڈیا کے مطابق وشوناتھن آنند (Vishwanathan Anand) شطرنج کے مشہور کھلاڑی 11 دسمبر 1969ء کو تمل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوئے۔
پانچ بار شطرنج کے عالمی چمپئن بنے۔ شطرنج کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں گنے جاتے ہیں۔ 1985ء میں ’’انٹرنیشنل ماسٹر‘‘ کا درجہ اور مرتبہ حاصل کیا۔ اُس وقت عمر صرف 15 برس تھی۔ 1987ء میں بھارت کے پہلے اور اُس وقت دنیا کے سب سے کم عمر ’’گرینڈ ماسٹر‘‘ بنے ۔ ’’مدراس کا چیتا‘‘ بھی کہلاتے ہیں۔