معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق کوئن میری (Mary, Queen of Scots) سکاٹ لینڈ کی ملکہ 8 دسمبر 1542ء کو پیدا ہوئیں۔
اپنی پیدائش کے چھے روز بعد گرچہ ابھی شیر خوار تھیں لیکن ملکہ بن گئیں۔ دراصل ملکہ میری کی پیدائش کے چھے روز بعد والد "King James V of Scotland” انتقال کرگئے۔ اپنے والد کی اکلوتی اولاد ہونے کی وجہ سے محض چھے روز کی تھیں کہ سکاٹ لینڈ کی ملکہ قرار دی گئیں۔
8 فروری 1587ء کو انتقال کرگئیں۔