48 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق جوش ملیح آبادی (Josh Malihabadi) اُردو ادب کے نام ور اور قادر الکلام شاعر 5 دسمبر 1898ء کو اُتر پردیش کے مردم خیز علاقہ ملیح آباد میں پیدا ہوئے۔
آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ شاعرِ انقلاب کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں۔ تقسیمِ ہند کے چند برسوں بعد ہجرت کر کے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ نہ صرف اُردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر بھی عبور رکھتے تھے۔ اپنی اِسی خداداد لسانی صلاحیتوں کے وصف ’’قومی اُردو لغت‘‘ کی ترتیب و تالیف میں بھرپور علمی معاونت کی۔ نیز انجمنِ ترقیِ اردو ( کراچی) اور دارالترجمہ (حیدرآباد دکن) میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔کثیر التصانیف شاعر و مصنف تھے۔ شعری مجموعوں اور تصانیف میں درجِ ذیل اہم ہیں:
’’حسین اور انقلاب‘‘، ’’آیات و نغمات‘‘، ’’عرش و فرش‘‘، ’’رامش و رنگ‘‘، ’’سنبل و سلاسل‘‘، ’’سیف و سبو‘‘، ’’سرور و خروش‘‘، ’’سموم و سبا‘‘، ’’طلوع فکر‘‘ وغیرہ۔
22فروری 1982ء کو 83 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔




Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!