56 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق اُدت نارائن (Udit Narayan) مشہور ہندوستانی گلوکار 1 دسمبر 1955ء کو ضلع سپول (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔
موسیقی کی دنیا میں چائلڈ سنگر کی حیثیت سے قدم رکھا۔ کیریئر کا آغاز نیپالی، میٹھلی اور بھوجپوری گانوں سے کیا۔ ڈائریکٹر راجیش روشن کی فلم ’’انیس بیس‘‘ میں گانے کے بعد شہرت کی دیوی مہربان ہوئی۔ سنہ 1988ء میں بالی وڈ کی ہٹ فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں نغمہ نگاری پر فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد بالی ووڈ کے معروف سنگر بن گئے۔ انہیں بھارت کے چوتھے بڑے سول اعزاز ’’پدم شری‘‘ اور ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ سمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا۔