وکی پیڈیا کے مطابق فواد افضل خان (Fawad Afzal Khan) پاکستانی اداکار اور گلوکار 29 نومبر 1981ء کو پٹھان نورزئی گھرانے میں پیدا ہوئے۔
2007ء میں شعیب منصور کی فلم ’’خدا کے لیے‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2010ء میں ڈراما سیریل ’’داستان‘‘ میں ان کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا۔ 12نومبر 2005ء کو پاکستان کے راک بینڈ ’’انٹائٹی پیراڈائم‘‘ کی بنیاد رکھی۔ بطورِ گلوکار بھی پذیرائی ملی۔ صدف فواد خان سے 12نومبر 2005ء کو شادی کی۔ ایک بیٹا ہے۔ بالی ووڈ میں بھی فلموں میں جلوہ گر ہوئے اور وہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ’’خوب صورت‘‘ میں انیل کپور کی بیٹی ’’سونم کپور‘‘ کے ہیرو بنے۔