وکی پیڈیا کے مطابق علامہ تمنا عمادی (Allama Tamanna Imadi) شاعر، مترجم اور سوانح نگار 27 نومبر 1972ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
پھلواری شریف، پٹنہ میں 14 جون 1888ء کو پیدا ہوئے۔ والدین نے نام ’’حیات الحق‘‘ رکھا تھا۔ اپنے ننھیالی نام ’’محمد محی الدین‘‘ سے پکارے جانے لگے اور ’’تمنا عمادی‘‘ کے نام سے شہرت پائی۔ مشہور تصانیف میں ’’مثنوی مذہب و عقل‘‘، ’’مثنوی معاش و معاد‘‘، ’’ایضاحِ سخن‘‘، ’’رسالۂ تذکیر و تانیث‘‘، ’’افعالِ مرکبہ‘‘، ’’تمنائے سخن‘‘ اور ’’اعجاز القرآن‘‘ شامل ہیں۔