وکی پیڈیا کے مطابق خیام الہند حیدر دہلوی (Haider Dehlvi) اُردو کے نامور شاعر 10 نومبر 1958ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
17 جنوری 1906ء کو دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اصل نام سید جلال الدین تھا۔ 9 سال کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا۔ 13 برس کی عمر میں مشاعروں میں شرکت کرنے لگے۔ شاعروں کی اس نسل سے تعلق رکھتے تھے جو داغ و مجروح کی تربیت یافتہ تھی۔ خمریات کے موضوعات کی مضمون بندی میں انہیں کمال حاصل تھا۔ اسی لیے اربابِ ہنر نے ’’خیام الہند‘‘ کے خطاب سے نوازا۔
تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو ئے۔ پہلے ڈھاکہ میں قیام کیا۔ پھر کراچی میں اقامت اختیار کی۔ مجموعۂ کلام وفات کے بعد ’’صبحِ الہام‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔