26 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق کمل ہاسن (Kamal Haasan) بھارتی اور تامل فلم اداکار، سکرپٹ رائٹر، فلم ساز 7 نومبر 1954ء کو مدراس، بھارت میں پیدا ہوئے۔
ہندوستانی سنیما کے لیجنڈ اداکاروں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی بھارتی فلم ایوارڈاپنے نام کیے۔
چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بہت سے کرداروں میں کام کرنے کے بعد بطورِ ہیرو کامیابی 1975ء کی ڈرامائی فلم ’’اپورو راگنگل‘‘ سے ملی، جس میں اپنی عمر سے بڑی عمر کی عورت کے ساتھ محبت کرنے والے نوجوان کا کردار ادا کیا تھا۔ 1982ء کی فلم ’’موندرام پرال‘‘ کے لیے ایک اسکول ٹیچر کے کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے پر پہلی بار بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا، جو اپنی یادداشت کھونے والی بچوں جیسی لڑکی کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ 1987ء میں منی رتنم کی گاڈ فادرنما فلم ’’نایگن‘‘ میں خاص طور پر ان کی اداکاری کی تعریف ہوئی، جسے ٹائم میگزین نے سدا بہار فلموں میں سے ایک ہونے کا درجہ دیا۔ اس کے بعد سے کئی قابلِ ذکر فلموں کیں جن میں ’’ہندوستانی‘‘، ’’چاچی 420‘‘، ’’ہے رام‘‘ اور ’’دشاوتارم‘‘ قابلِ ذکر ہیں۔
’’دشا وتارم‘‘ میں کمل ہاسن نے دس مختلف کردار ادا کرکے سب کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ۔




تبصرہ کیجئے