معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق ایما سٹون (Emma Stone) مشہور امریکی اداکارہ 6 نومبر 1988ء کو اریزونا، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔
بی بی سی اُردو سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق: ’’فوربز میگزین کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق جون 2016ء سے جون 2017ء کے درمیان سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ایما سٹون سب سے اوپر ہیں۔‘‘
کئی ایوارڈز کے ساتھ فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ’’آسکر‘‘ اپنے نام کرچکی ہیں۔