نوشاد نوری (Noshad Nori) ہند اور بنگلہ دیش کے ترقی پسند اور عوام دوست شاعر26 اکتوبر 1926ء کو دربھنگہ، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔
جب ہندوستان سے 1950ء میں ڈھاکہ آئے، تو ان کے تخلیقی اثا ثے میں ’’بھکاری‘‘ جیسی نظم شامل تھی جو ہندوستان میں ان کی جلا وطنی اور پاکستان میں مقبولیت کا سبب بنی۔
1950ء تا 1971ء ملک کے سیاسی پس منظر میں کئی تاریخی نظمیں کہیں جن میں 52ء کی لسانی تحریک کے موضوع پر ’’ موہن جو داڑو‘‘ جیسی نظم بھی شامل ہے۔ دو شعری مجموعے ’’ رہ و رسم آشنائی ‘‘ اور ’’ روزنِ دیوار ‘‘ قیامِ بنگلہ دیش کے بعد کلکتہ اور ڈھاکہ سے شائع ہوئے۔ تخلیقات میں زیادہ تر ایسی نظمیں شامل ہیں جن کا پس منظر قومی اور عالمی سطح پر کی جانے والی عوامی جد و جہدہے۔
آخری عمر میں وہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہے۔ 75 سال کی عمر میں 18 جولائی سن 2000ء میں ڈھاکے میں انتقال کیا۔