48 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق آسکر وائلڈ (Oscar Wilde) آئرش شاعر اور ڈراما نگار 16 اکتوبر 1854ء کو ڈبلن، آئر لینڈ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1880ء کی دہائی میں مختلف اقسام میں لکھنے کے بعد وہ ابتدائی 1890ء کی دہائی میں لندن کے سب سے مشہور ڈراما نگار تھے۔ آسکر وائلڈ کے والدین کا شمار ڈبلن کے اینگلو/ آئرش دانشوروں میں کیا جاتا تھا۔ بیٹا اپنی ابتدائی زندگی ہی میں فرانسیسی اور جرمن کا ماہر بن گیا۔
آسکر وائلڈ نے پہلے ٹرنیٹی کالج، ڈبلن اور پھر میگڈالن کالج، اوکسفرڈ سے تعلیم حاصل کی۔ 30 نومبر 1900ء کو 46 سال کی عمر میں پیرس میں انتقال کرگئے۔




تبصرہ کیجئے