31 total views, 2 views today

وکی پیڈیا کے مطابق عبیداللہ بیگ (Ubaid Ullah Baig) معروف دانشور، اُردو ادیب، ناول نگار اور کالم نگار یکم اکتوبر 1936ء کو رام پور، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اپنے خاندان کے ہمراہ بھارت کے علاقے رام پور سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ 1970ء کی دہائی میں افتخار عارف اور بعد ازاں 1990ء کی دہائی میں غازی صلاح الدین کے ہمراہ پاکستان ٹیلی وِژن کے مشہور پروگرام ’’کسوٹی‘‘ میں حصہ لیا اور اس پروگرام نے بہت شہرت حاصل کی۔ اپنی وفات تک وہ اسی طرز کا پروگرام پاکستان کے ایک نجی ٹیلی وِژن چینل کے لیا کرتے رہے۔
عبید اللہ بیگ نے دو ناول ’’انسان زندہ ہے ‘‘ اور ’’راجپوت‘‘ بھی لکھے۔
عبید اللہ بیگ کو ان کے شعبۂ تعلیم، ذرائع ابلاغ اور دانش کے صلہ میں صدرِ اسلامی جمہوریۂ پاکستان نے 14 اگست 2008ء کو تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔
22 جون 2012ء کراچی میں انتقال کرگئے ۔




تبصرہ کیجئے