معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق مائیکل فیراڈے (Michael Faraday) مشہور انگلستانی سائنس دان 22 ستمبر 1791ء کو انگلستان میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’مائیکل فیراڈے‘‘ نے برقناطیسی قوت اور برقناطیسی کیمیا پر بہت کام کیا۔ برقناطیسی تحریض (Electromagnetic Induction) دریافت کیا۔
اگرچہ بہت کم رسمی تعلیم حاصل کی تھی مگر آج سائنس کی تاریخ میں وہ ایک بہت اہم نام ہیں۔بطورِ کیمیا دان ’’بنزین‘‘ دریافت کی۔ ’’البرٹ آئنس ٹائن‘‘ اپنے پرس میں ’’مائیکل فیراڈے‘‘ کی تصویر ’’آئزک نیوٹن‘‘ اور ’’جیمز کلیرک ماکسویل‘‘ کی تصویروں کے ساتھ رکھتا تھا۔
اس طرح مشہورسائنس دان ’’ایرنسٹ ردرفورڈ‘‘ کا کہنا ہے کہ جب ہم ’’فیراڈے‘‘ کی ایجادات اور اُن کے اثرات سائنس اور صنعت پر دیکھتے ہیں، تو کوئی اعزاز اتنا بڑا نہیں کہ فیراڈے کو دیا جاسکے، جو ہر زمانے کا عظیم ترین سائنس دان ہے۔
اپنی زندگی میں سر کا خطاب دو دفعہ ٹھکرایا۔ 25 اگست 1867ء کو اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔