وکی پیڈیا کے مطابق تاج سعید (Taj Saeed) اُردو زبان کے ممتاز نقاد، شاعر، صحافی اور مترجم 16 ستمبر 1933ء کو پشاور (برطانوی ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔
اصل نام تاج محمد تھا۔ شعری مجموعوں میں ’’سوچ سمندر‘‘، ’’رتوں کی صلیب‘‘، ’’لیکھ اور شہرِ ہفت رنگ‘‘ اور نثری کتابوں میں ’’کرشن نگر‘‘، ’’جہانِ فراق‘‘، ’’پشتو ادب کی مختصر تاریخ‘‘، ’’بنجارے کے خواب‘‘، احمد فراز:فن اور شخصیت‘‘، ’’خوشحال شناسی‘‘، ’’شکیل بدایونی: فن و شخصیت‘‘ اور ’’پشتو کے اردو تراجم‘‘ شامل ہیں۔
کئی اہم جریدوں کے مدیرِاعلا رہے جن میں ’’قند‘‘ (مردان)، ’’ارژنگ‘‘ (پشاور) اور ’’جریدۂ پشاور‘‘ کے نام شامل ہیں۔
23اپریل 2002ء کو پشاور، پاکستان میں انتقال کرگئے۔