وکی پیڈیا کے مطابق ولایت حسین خان (Vilayat Husain Khan) مشہور ستار نواز 28 اگست 1928ء کو غوری پور، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔
والد استاد عنایت خان بھی مشہور ستار نواز تھے۔ استاد ولایت حسین خان نے پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ چھے برس کی عمر میں کیا اور اس کے دو سال بعد اپنی پہلی ریکارڈنگ کی۔ بھارتی کلاسیکی موسیقی کے بانیوں میں سے تھے۔ ان کا شمار ستار نوازوں کی اس صف میں ہوتا تھا، جو اول اول ہندوستانی موسیقی کو بیرون ممالک میں لے کر گئے۔ امریکہ میں بھی کلاسیکی موسیقی کی تعلیم دی۔ لائیو شوز اور ریکارڈنگ کے علاوہ ممتاز فلمساز ستیہ جیت رے اور اسماعیل مرچنٹ کی فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی۔ رہائش بھارت اور امریکہ میں رہی۔
13 مارچ 2004ء کو ممبئی انڈیا میں انتقال کرگئے۔