معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 23 اگست 1990ء کو آرمینیا (Armenia) نے سوویت یونین سے علاحدگی اور اپنی آزادی کا اعلان کیا۔ بعد میں ایک سال بعد یعنی 21 ستمبر 1991ء کو آرمینیا کو آزادی مل بھی گئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق آرمینیا (Armenia) یا ارمنستان کا سرکاری نام ’’جمہوریۂ آرمینیا‘‘ ہے۔ یہ ایک زمین بند ملک ہے جو یوریشیا میں قفقاز کے خطے میں واقع ہے۔ اس کے مغرب میں ترکی، شمال میں جارجیا، مشرق میں آذربائیجان اور جنوب میں ایران کے ممالک واقع ہیں۔
2019ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی تقریباً 21 لاکھ تھی۔