معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 17 اگست 1945ء کو سیاسی طنزیہ ناول "Animal Farm” شائع ہوا۔
ناول کے مصنف "Gorge Orwell” تھے۔ یہ بعد میں انگریزی ادب میں کلاسک کی شکل اختیار کرگیا۔ اس کا اُردو سمیت دنیا کی تقریباً ہر بڑی زبان میں ترجمہ شائع ہوچکا ہے۔
ایک برطانوی آن لائن نشریاتی ادارے "blogs.bl.uk”کے مطابق اینمل فارم کا 70 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔