70 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق مینا کماری (Meena Kumari) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ یکم اگست 1933ء کو ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام مہ جبیں بانو تھا۔ ہندی سنیما کو متعدد کلاسیکی فلمیں دیں۔ ’’دی ٹریجڈی کوین‘‘ اور بالی ووڈ کی ’’سنڈریلا‘‘ کہلاتی تھیں۔ فلمی کیرئر 1939ء تا 1972ء رہا۔
مینا کماری کی سوانح عمری کے مصنف ’’ونود مہتا‘‘ کو کسی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار بھی ان کے سامنے سنجیدگی برقرار نہیں رکھ پاتے تھے۔ راج کمار اکثر ان کے سامنے اپنے ڈائیلاگ بھول جایا کرتے تھے۔ مدھو بالا بھی مینا کماری کی مداح تھی اور کہا کرتی تھی کہ مینا کماری کی جیسی آواز کسی کی نہیں۔
مینا کماری کو بہترین اداکارہ کے طور پر چار مرتبہ فلم فیئر اعزازات سے نوازا گیا۔
31 مارچ 1972ء کو انتقال کرگئیں۔




تبصرہ کیجئے