وکی پیڈیا کے مطابق سبطِحسن (Sibt-e-Hassan)پاکستان کے نامور ترقی پسند دانشور، صحافی اور ادیب 31 جولائی 1912ء کو اعظم گڑھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
پورا نام سید سبطِ حسن تھا۔ اپنی تصانیف ’’موسیٰ سے مارکس تک‘‘، ’’پاکستان میں تہذیب کا ارتقا‘‘ اور ’’ماضی کے مزار‘‘ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
بھارت میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے کہ 20 اپریل 1986ء کو دہلی میں انتقال کرگئے ۔ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔