وکی پیڈیا کے مطابق ظہیر عباس (Zaheer Abbas) سابق پاکستانی کرکٹر 24 جولائی 1947ء کو سیالکوٹ (پنجاب) میں پیدا ہوئے۔
پورا نام سید ظہیر عباس کرمانی (Syed Zaheer Abbas Kirmani) ہے۔ ان کا شمار ملک کے بہترین بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔ چند پیشہ ور کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو چشمہ پہنتے ہیں۔ 1982,1983ء میں وہ یک روزہ میچوں میں مسلسل تین سنچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بنے تھے۔1969ء میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ دوسرے ہی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 274 رنز بناکر ٹیم میں نمایاں کھلاڑی کی حیثیت اختیار کرلی۔ دائیں ہاتھ سے باؤلنگ بھی کرتے تھے۔ٹیسٹ میں 3 اور یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔