وکی پیڈیا کے مطابق ذہین طاہرہ (Zaheen Tahira) پاکستان ٹیلی وِژن کی ایک تجربہ کار اور اولین اداکاراؤں میں سے ایک 9 جولائی2019ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔
1949ء کو لکھنؤ، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ فلم کے لیے بھی کام کیا۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی تھیں۔ ریڈیو پاکستان اور اسٹیج کے لیے بھی کام کیا۔ 45 برس ٹیلی وِژن سے منسلک رہیں، 700سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی۔حکومتِ پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013ء میں تمغائے امتیاز سے نوازا ۔ ہم ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2013ء بھی ملا۔