107 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق عنایت خان (Inayat Khan) بانیِ مغربی تصوف 5 جولائی 1882ء کو متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
مغرب (لندن) میں 1914ء میں ایک صوفی فرقے کی بنیاد رکھی جسے وہ کائناتی تصوف کہتے تھے۔ لندن میں نظام حیدرآباد نے بطورِ موسیقار برطانیہ بھیجا لیکن جلد ہی عنایت خان تصوف پر عمل اور اس پر دھیان دینے لگے۔ 1923ء میں لندن میں موجود اس شاخ کو ’’عالمی صوفی تحریک‘‘ میں ضم کر دیا۔ سوچتے تھے کہ کسی بھی مذہبی کتاب کو بنا دھیان کے لے لینے سے روح ختم ہوجاتی ہے۔ آج بھی اس تحریک سے وابستہ لوگ فرانس، ولندیز، انگلستان، جرمنی، امریکہ،کینیڈا، روس اور آسٹریلیا میں ملتے ہیں۔ مشہور امریکی باکسر محمد علی بھی خود کو ان کا پیروکار کہتے تھے ۔
5 فروری 1927ء کو دہلی میں انتقال کرگئے۔




تبصرہ کیجئے