130 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے نامور شاعر عبیداللہ علیم 18 مئی 1998ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
12 جون 1939ء کو بھوپال ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1952ء میں والدین کے ہمراہ پاکستان آ گئے۔ 1969ء میں کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی وِژن میں پروڈیوسر کے طور پر ملازمت اختیار کی مگر حکامِ بالا سے اختلافات کی وجہ سے 1978ء میں اس ملازمت سے استعفا دے دیا۔
عبید اللہ علیم کا شمار موجودہ دور کے غزل کے بہترین شعرا میں ہوتا ہے۔ شاعری کا پہلا مجموعہ ’’چاند چہرہ ستارہ آنکھیں‘‘1978ء میں شائع ہوا جس پر آدم جی ادبی انعام بھی ملا۔ دیگر شعری مجموعوں میں ’’ویران سرائے کا دیا‘‘ اور ’’نگارِ صبح کی امید‘‘ شامل ہیں۔ تینوں مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل کلیات ’’یہ زندگی ہے ہماری‘‘ کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔دو نثری تصانیف ’’کھلی ہوئی ایک سچائی‘‘ اور ’’مَیں جو بولا‘‘ کے نام سے شائع ہو چکی ہیں۔




تبصرہ کیجئے