103 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق مشہور پاکستانینعت خواں منیبہ کبریٰ شیخ 14 مئی 2017ء کو انتقال کرگئیں۔
نانا محمد اسماعیل عزیزی مہاراشٹر کے امیرِ جماعت اسلامی تھے۔ والد کا تعلق دہلی سے تھا۔ والدہ صغریٰ بیگم کاتعلق درس و تدریس سے تھا۔انہوں نے محمدی گرلز اسکول بھی قائم کیا تھا۔
منیبہ شیخ نے فارسی، اسلامی تاریخ اور انڈین اسٹڈیز میں ایم اے کیا۔ استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور استاد امیر احمد خان کی بھی شاگر د رہیں۔ سب سے پہلے ریڈیو سے جو نعت پڑھی وہ ’’مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی‘‘ تھی۔ اْس زمانے میں ریڈیو بہت اہم ذریعہ تھا، لہٰذا خبروں کے بعد پروگرامز کا آغاز کیا۔ ایک پروگرام’’پلیٹ فارم‘‘ کی پانچ سال کمپیئر نگ کی۔ 1979ء میں حج کا موقعہ نصیب ہوا۔ حکومتِ پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔
منیبہ شیخی کی بیٹی تحریم شیخ بھی ایک نعت خواں ہے۔




تبصرہ کیجئے