اردو زبان کے نامور شاعر محشر بدایونی 4 مئی 1922ء کو بدایوں، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اصل نام فاروق احمد تھا۔بدایوں سے ہی تعلیم حاصل کی اور قیامِ پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان کے جریدے آہنگ سے منسلک ہو گئے۔
محشر بدایونی کا شمار اردو کے ممتاز شعرا میں ہوتا ہے ۔ غزل محبوب صنفِ سخن تھی۔ تصانیف میں شہرِ نوا، غزل دریا، گردش کوزہ، فصل فردا، چراغ ہم نوا، حرف ثنا، شاعر نامہ، سائنس نامہ اور بین باجے کے نام شامل ہیں۔
9 نومبر 1994ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کرگئے۔ سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔