وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار 21 اپریل 1996ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ دیگر دو کھلاڑی امیر الٰہی اور گل محمد تھے۔
26 ٹیسٹ مقابلوں پر محیط اپنے دور میں 23 مقابلوں میں پاکستان اور 3 مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ 1972ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ ہوئے اور یہاں تک کہ اس کے سربراہ بھی بن گئے۔ البتہ 1977ء میں بے جا حکومتی مداخلت اور کھلاڑیوں کے احتجاج کے باعث مستعفی ہوئے۔
سیاست میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکنِ پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے ۔صوبائی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔