"britannica.com” کے مطابق امریکہ کے بتیسویں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ (Franklin Delano Roosevelt) بارہ اپریل 1945ء کو جارجیا میں انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 30 جنوری 1882ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے ۔ ہارورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم پائی اور نیویارک میں وکالت شروع کی۔ 1901ء میں ریاست نیویارک کی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1913ء سے 1920ء تک بحری فوج کے نائب سیکرٹری اور 1929ء سے 1933ء تک نیویارک کے گورنر رہے۔ 1933ء میں جب کہ معاشی بحران شباب پر تھا، ملک کے صدر منتخب ہوئے ۔ اپنے زمانۂ صدارت میں نیوڈیل کے تحت انتظامی، معاشی اور سماجی اصلاحات نافذ کیں اور ملک کی حالت سدھاری۔ چرچل کے ہمراہ ایٹلانٹک چارٹر کا اعلان کیا۔ ان کے عہد میں جمہوری اداروں اور تحریکوں کو ملک میں بہت فروغ ہوا۔