معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "historynet.com”کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل نے 5 اپریل 1955ء کو وزارتِ عظما کے عہدہ سے استعفا دے دیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے شروع ہونے پر ناظمِ امارات بحری کی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہوئے۔ مئی 1940ء میں وزیر اعظم بنے۔ جنگ کے بعد 1945ء میں لیبر پارٹی بر سر اقتدار آئی، تو قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے۔ اس دوران میں سوویت یونین اور اس کے مغربی اتحادیوں کے مابین مناقشت کے بیج بوئے۔ سوویت یونین کے بارے میں ’’آہنی پردہ‘‘ کی اصطلاح اسی کی ایجاد ہے۔ اکتوبر 1951ء کے انتخابات میں قدامت پسند پارٹی کو دوبارہ منظم کیا۔ اکتوبر 1951ء کے انتخابات میں قدامت پسند پارٹی کی جیت ہوئی، تو دوبارہ وزیر اعظم بنے اور 1955ء میں پیرانہ سالی کے سبب ریٹائر ہو گئے۔