ملعوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 3 اپریل 2016ء کو ’’پانامہ دستاویزات‘‘ (Panama Papers) نشر کی گئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق پانامہ دستاویزات 11.5 ملین خفیہ کاغذات ہیں جسے قانونی مشاورتی کمپنی ’’موساک فونسکا‘‘ (Mossack Fonseca) نے بنایا تھا۔ یہ کمپنی پانامہ میں قائم ہوئی اور اس کے پوری دنیا میں 40 کے قریب دفاتر ہیں۔ یہ دنیا کی چوتھی بڑی قانونی فرم ہے اور اس کی وجہ شہرت بڑی بڑی شخصیات کے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری میں مدد دینا ہے۔
جرمن اخبار نے اس پورے ڈیٹا کا خلاصہ رپورٹ کی شکل میں اپریل 2016ء کو جاری کیا اور اسے ’’پانامہ پیپرز لیک‘‘ کا نام دیا۔ اس وقت تک ہونے والے تمام لیکس میں یہ تاریخ کا سب سے بڑا لیک تھا جس میں تقریباً سوا کروڑ ڈاکومنٹس ہیں۔ان کا حجم 2 اعشاریہ 6 ٹیرا بائیٹس ہے۔ اس میں دو لاکھ 14 ہزار افراد، کمپنیوں، ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کی تفصیلات ہیں۔