وکی پیڈیا کے مطابق مشہور پاکستانی اور ٹیلی وِژن اداکارہ طاہرہ واسطی 11 مارچ 1944ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔
1968ء میں سعادت حسن منٹو کے ناول پر مبنی ایک ٹی وی ڈراما ’’جیب کترا‘‘ میں اداکاری کرکے پاکستان ٹیلی وِژن نیٹ ورک میں کام کرنا شروع کیا۔ 1968ء سے لے کر 1990ء کی دہائی تک متعدد ٹی وی ڈراموں میں نظر آئیں،جن میں سے بیشتر پی ٹی وی کے کلاسیکی ہیں جیسے کشکول، جنگلوس اور دلدل وغیرہ ۔ٹیلی وِژن کے لیے ڈرامے بھی لکھتی تھیں۔ سائنس فکشن میں ان کی خصوصی دلچسپی تھی۔
علیل تھیں اور ایک ہفتہ کوما میں رہنے کے بعد 11 مارچ 2012ء کو 68 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پاگئیں۔