46 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق انگریزی فلموں کے مشہور و مقبول ایکشن ہیرو ’’چک نورس‘‘ (Chuck Norris) دس مارچ 1940ء کو اوکلوہاما، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق چک نورس اکیلے ایکشن ہیرو ہی نہیں بلکہ فلم پروڈیوسر، سکرین پلے رائٹر اور ایک اچھے مارشل آرٹ استاد بھی تھے۔ یونایٹیڈ سٹیٹس ائیر فورس میں خدمات انجام دینے کے بعد کئی مارشل آرٹس چمپئن شپ جیتے۔ بعدمیں مارشل آرٹ کی دنیا میں اپنے جداگانہ طرز "Chun Kuk Do” کا آغاز کیا۔ جلد ہی ہالی ووڈ میں مشہور فلمی شخصیات کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ دینے لگے۔ ساتھ ہی خود بھی فلموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔ مضبوط جسم کے مالک چک نورس محض دو فلموں میں اداکاری کے بعد اپنا لوہا منو ا بیٹھے۔




تبصرہ کیجئے