معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق کرکٹ کی دنیا کا عظیم نام ’’سر آئزک ویوین الگزینڈر رچرڈز‘‘ (Sir Isaac Vivian Alexander Richards) سات مارچ 1952ء کو سینٹ جونز برطانوی جزائر لیوارڈ میں پیدا ہوئے۔
کرکٹ کے سابقہ مشہور کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ اور بین الاقومی مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے تھے۔ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ماسٹر بلاسٹر (Master Blaster) کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں۔
1999ء میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے ’’سر‘‘ کا خطاب بھی ملا۔ اگلے سال ’’وزڈن‘‘ نے صدی کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا۔