وکی پیڈیا کے مطابق کینیڈا کے مشہور پوپ موسیقار، اداکار اور گلوکار جسٹن ڈرو بیبر (Justin Drew Bieber) یکم مارچ 1994ء کو لندن، اونٹاریو میں پیدا ہوئے۔
سنہ 2008ء میں بیبر امریکی ٹیلنٹ مینیجر سکوٹر بران کو دریافت ہوا، جس نے پہلے بیبر کی یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھیں اور بعد میں اس کا مینیجر بنا۔
چھوٹی عمر میں زیادہ دولت اور شہرت حاصل کرنے کے بعد جسٹن بیبر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب اس سے لوگ نفرت کرنے لگے۔
بی بی سی اردو سروس کے مطابق 2014ء میں جسٹن بیبر کو کئی مرتبہ حراست میں لیا گیا۔ کبھی ان پر توڑ پھوڑ کرنے کا الزام لگا، کبھی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا۔