معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 28 فروری 1922ء کو جدید مصر کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
جب کہ وکی پیڈیا کے مطابق جدید مصر کا آغاز 1922ء سے ہوا جب مصر کو برطانیہ سے آزادی ملی مگر آزادی کے بعد وہاں بادشاہت قائم ہو گئی۔ البتہ اب بھی وہاں برطانوی فوج کا غلبہ تھا اور کئی مصریوں کا کہنا ہے کہ بادشاہت دراصل برطانیہ کی ایک چال تھی تاکہ مصر ان کی کالونی کا حصہ بنا رہے۔