وکی پیڈیا کے مطابق چینی سیاست دان اور مشہور کمیونسٹ رہنما دنگ شاوپنگ (Deng Xiaoping) اُنیس فروری 1997 ء کو بیجنگ میں انتقال کرگئے۔
صوبہ سیچوان کے شہر گوانگ آن میں 22 اگست 1904ء کو پیدا ہوئے۔ فرانس اور ماسکو کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پائی۔ 1926ء میں چنگشان ملٹری اکیڈمی میں ڈین آف ایجوکیشن مقرر ہوئے۔ 1930ء میں سرخ فوج کے چیف آف سٹاف مقرر کیے گئے۔ 1934ء تا 1936ء لانگ مارچ میں حصہ لیا۔ 1945ء میں کمیونسٹ پارٹی کے ساتویں مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1948ء تا 1954ء پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹکل کمیسار رہے ۔جولائی 1977ء میں دسویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں انہیں پارٹی کا وائس چیئرمین، نائب وزیر اعظم اور چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا۔ 7 دسمبر 1980ء کو نائب وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔