وکی پیڈیا کے مطابق امریکہ کے سابق صدر اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار رونالڈ ریگن (Ronald Wilson Reagan) چھے فروری 1911ء کو امریکی ریاست ’’الینوائے‘‘ میں پیدا ہوئے۔
کامیاب زندگی کے سفر کا آغاز 1937ء میں ہالی ووڈ سے ایک فلمی اداکار کے طور پر کیا۔ اس دوران میں کوئی 20 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ 1966ء میں کیلی فورنیا کے گورنر بنے۔ 1981ء سے 1989ء تک امریکہ کے 40ویں صدر بنے۔ اس دور میں سرد جنگ عروج پر رہی اور سابق سوویت ریاست کے خاتمے کا آغاز ہوا۔ سرد جنگ کے دوران میں افغان جہاد کو کامیاب بنانے اور کمیونزم کے خاتمے کے لیے کوششیں کیں جو بار آور ثابت ہوئیں۔ اب تک امریکی صدور میں سب سے طویل عمر پانے والے صدر ہیں۔
5 جون 2004ء کو 93 سال کی عمر میں نمونیا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔