وکی پیڈیا کے مطابق 1970ء اور 1980ء کے عشروں میں پاکستان ڈراموں کی مقبول ترین اداکارہ روحی بانو 25 جنوری 2019ء کو انتقال کرگئیں۔
10 اگست 1951ء کراچی میں پیدا ہوئیں۔ مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کی بیٹی تھیں۔ ’’کرن کہانی‘‘، ’’زرد گلاب‘‘، ’’دروازہ‘‘ اور دیگر بے شمار مقبول ڈراموں میں بطورِ یادگاری کردار کام کیا۔ 1981ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
2005ء میں روحی بانو کے 20 سالہ بیٹے کو کسی نے قتل کیا، جس کے باعث وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔ 15 جنوری 2019ء کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر لگا دیا گیا، جہاں 10 دن کے بعد وہ استنبول کے ایک مقامی ہسپتال میں 25 جنوری 2019ء کو انتقال کرگئیں۔