وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے تیسرے وزیر اعظم محمد علی بوگرہ 23 جنوری 1963ء کو 53 سال کی عمر میں ڈھاکہ میں انتقال کرگئے۔
یکم فروری 1909ء کو باریسال میں پیدا ہوئے۔ یونیورسٹی آف کلکتہ سے تعلیم حاصل کی تھی۔ 1937ء میں بنگال کی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور خواجہ ناظم الدین کی وزارت میں وزیرِ صحت کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔1953ء سے 1955ء تک وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا۔