وکی پیڈیا کے مطابق ممتاز شاعر، افسانہ نگار، نقاد اور معلم ڈاکٹر عرش صدیقی 21 جنوری 1927 ء کو گرداسپور، برطانوی پنجاب میں پیدا ہوئے۔
ا صل نام ارشاد الرحمان تھا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلا تعلیم حاصل کرنے کے بعد تدریس کے شعبے کو اختیار کیا۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ انگریزی کے پہلے چیئرمین تھے ۔
ان کا افسانوی مجموعہ ’’باہر کفن سے پاؤں‘‘ ادبی دنیا میں کافی شہرت رکھتا ہے، جس پر ’’آدم جی‘‘ ادبی انعام سے نوازا گیا۔
8اپریل، 1997ء کو ملتان میں انتقال کر گئے۔